مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ نے وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ استعفیٰ پرویز الٰہی کی نامزدگی پر مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اختلافات کو ظاہر کرتا ہے۔

جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

وفاقی وزیر فرخ حبیب نے ٹوئٹ کیا کہ میٹنگ میں تمام معاملات طے پا گئے، مسلم لیگ ق نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کردیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا، پرویز الٰہی اگلے وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر اپوزیشن جماعتوں کے رانا مشہود، رمضان صدیق، ملک احمد اور میاں نصیر سمیت 126 ارکان اسمبلی کے دستخط تھے۔

Related Posts