ابو ظہبی: پاکستان کی سات سالہ عنایہ ڈار نے ابوظہبی میں ہونے والے انٹر نیشنل جو جٹسو مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔
جو جٹسو 2022 کے مقابلے میں کم عمر عنایہ ڈار نے انڈر 28 ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بہترین کارگردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کرلیا بعدازاں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہاراپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کیا۔
واضح رہے کہ عنایہ نوید ڈار نے پہلے مقابلے میں روسی کھلاڑی لطیفہ کو شکست دی بعدازاں دوسرے مقابلےمیں متحدہ عرب امارات کی شمسہ کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں:یوم پاکستان کے موقع پر کن کن لوگوں کو سول اعزازسے نوازا گیا؟