معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال
معاون خصوصی شاہ زین بگٹی کا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال

اسلام آباد: معاونِ خصوصی برائے امورِ بلوچستان شاہ زین بگٹی نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے مستعفی ہونے کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق معاونِ خصوصی شاہ زین بگٹی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم ہاؤس کو بھجواتے ہوئے اعلان کیا کہ میں معاونِ خصوصی کا عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ استعفیٰ منظور کیا جائے۔وزیر اعظم ہاؤس نے تاحال استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ن لیگ نے قائل کرلیا، متحدہ قومی موومنٹ حکومت چھوڑنے کیلئے تیار

خیال رہے کہ اس سے قبل جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکنِ اسمبلی شاہ زین بگٹی نے سربراہ پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ہاتھ ملا لیا اور تحریکِ عدم اعتماد پیش کرنے والی اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روز شاہ زین بگٹی نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد حکومت سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ چیئرمین پی پی پی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ساڑھے تین سال تک حکومت کا ساتھ دیا۔

رکنِ قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے کہا کہ اب ہم پی ڈی ایم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سیاست میں گفتگو اخلاقیات سے باہر نہیں ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی حکومت نے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ وزیراعظم جنوبی پنجاب اوربلوچستان پر فوکس کرنے کا کہتے تھے۔ 

Related Posts