ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے، عدم اعتماد تحریک میں ہمارا ساتھ دینگے، حسان خاور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے، عدم اعتماد تحریک میں ہمارا ساتھ دینگے، حسان خاور
ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے، عدم اعتماد تحریک میں ہمارا ساتھ دینگے، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے اور وہ عدم اعتماد تحریک میں بھی ہمارا ساتھ  دینگے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور نے کہا کہ حکومت کے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن منہ کی کھائے گی، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پوری امید ہے کہ ق لیگ ہمارے ساتھ رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چودھری برادران بخوبی جانتے ہیں کہ شریف برادران ماضی میں کیسے وعدہ خلافی کرتے رہے ہیں۔

حسان خاور نے کہا کہ ترین گروپ پارٹی کا حصہ ہے، وہ عدم اعتماد کی تحریک میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے، پنجاب میں اپوزیشن کو سرپرائز دینے کیلئے ان کے پاس بہت کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج رئیس مما کی سزا برقرار

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے، تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے جس میں وزیر اعلیٰ کی کارگردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں تحریر ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا۔ صوبے کے معاملات آئین کے تابع نہیں چلائے جا رہے۔

Related Posts