گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی مارچ سرائے عالمگیر پہنچ گیا، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا جانا اچھی خبر ہے جبکہ حکومت برخاستگی کے بعد عوام سے پرانے پاکستان میں ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں ن لیگی کارکنان اور شرکائے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ آج لانگ مارچ کا اسلام آباد میں ہمارا آخری جلسہ ہوگا۔
عمران خان کا استعفیٰ ہی ان کے لئے عزت کا راستہ ہے، سراج الحق