پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے مزید ایک تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا حکومت نے نئی قسم کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کردی۔
بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ مملکت کم جونگ ان نے بذات خود اِس ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔ یہ میزائل جاپانی پانیوں میں تقریبا ایک ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔
مزید پڑھیں: امریکا کی پہلی خاتون سیکریٹری خارجہ میڈلین البرائٹ انتقال کر گئیں