یوکرینی دارالحکومت میں روسی فوج کی گولہ باری، روسی خاتون صحافی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرینی دارالحکومت میں روسی فوج کی گولہ باری، روسی خاتون صحافی ہلاک
یوکرینی دارالحکومت میں روسی فوج کی گولہ باری، روسی خاتون صحافی ہلاک

یوکرینی دارالحکومت کیف میں روسی فوج نے بد ترین گولہ باری کی جس کے دوران روسی خاتون صحافی اوکسانا بولینا ہلاک ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روسی صحافی اوکسانا بولینا یوکرین میں رہ کر انسائیڈر نامی ویب سائٹ کیلئے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں کی موجودہ صورتحال پر خبریں دیا کرتی تھیں۔ یوکرین کے ضلع پوڈیل میں نقصانات کی عکسبندی کے دوران انہیں قتل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یوکرین تنازعہ، روس بند گلی میں پھنس گیا، کیمیائی ہتھیار استعمال کریگا۔امریکا

گزشتہ ماہ 24 فروری کے روز روس نے یوکرین پر فوجی آپریشن کے نام پر حملہ شروع کیا جسے آج ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں بمباری اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں روس کیخلاف مظاہرے ہونے چاہئیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نیٹو ممالک کو خبردار کرچکے ہیں کہ اگر یوکرین کی طرف دیکھا تو روس براہِ راست لڑائی کرے گا۔ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترک و امریکی صدور برسلز پہنچ گئے جبکہ امریکا اور روس نے ایک دوسرے کے سفیروں کو ملک بدر کردیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا کہ یوکرین تنازعے کے دوران بند گلی میں پھنسا ہوا روس کیمیائی ہتھیار استعمال کرے گا۔ مشکل سے نکلنے کیلئے روسی فوج حیاتیاتی ہتھیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔

Related Posts