بھارت کی ریاست کرناٹک میں ہونے والے حجاب تنازع کے بعد مسلمانوں پر پابندیاں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں، اب ریاست میں ہونے والے سالانہ فیسٹیول میں مسلمان دکانداروں کو اسٹالز لگانے سے روک کر ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست میں مسلم طالبات کے حجاب پہن کر اسکول آنے کا معاملہ ابھی نارمل نہیں ہوا تھا کہ ایک اور مسئلے نے سر اُٹھالیا ہے۔
ہر سال کرناٹک کے ساحلی علاقے اڈوپی کے ہوسا مارگودی ٹیمپل میں سالانہ فیسٹیول کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ریاست بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس فیسٹیول میں مسلمان دکاندار 100 سے زائد اسٹالز لگاتے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے کبھی ایسی کوئی پابندی سامنے نہیں آئی تاہم اس سال حالات مختلف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغان حکام کا یوٹرن، طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا