تحفظات اپنی جگہ، تحریکِ عدم اعتماد میں ووٹ عمران خان کا ہوگا۔نجیب ہارون

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحفظات اپنی جگہ، تحریکِ عدم اعتماد میں ووٹ عمران خان کا ہوگا۔نجیب ہارون
تحفظات اپنی جگہ، تحریکِ عدم اعتماد میں ووٹ عمران خان کا ہوگا۔نجیب ہارون

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے ناراض رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا ہے کہ تحفظات اپنی جگہ، لیکن تحریکِ انصاف میں ووٹ وزیر اعظم عمران خان کے حق میں دوں گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی نجیب ہارون نے کہا کہ کچھ ٹی وی چینلز نے میرا نام منحرف اراکینِ اسمبلی میں شامل کر لیا جو درست نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان وقت آنے پر اپنے کارڈز استعمال کریں گے، فر خ حبیب

ٹوئٹر پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا کہ میں اپنا یہ عزم دہرانا چاہتا ہوں کہ میں آج تحریکِ عدم اعتماد میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ میرے تحفظات اپنی جگہ قائم ہیں۔

رکنِ قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا کہ اگر تحریکِ عدم اعتماد کیلئے ووٹ دینے کی نوبت آئی تو میں پوری قوت کے ساتھ وزیر اعظم کا ساتھ دوں گا جیسا کہ گزشتہ 26سال سے دیتا رہا ہوں۔ 

خیال رہے کہ نجیب ہارون 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 256 سے تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے ایم این اے کا حلف 13اگست کو اٹھایا۔ 

رکنِ قومی اسمبلی بننے سے قبل بھی تحریکِ انصاف سندھ اور کراچی ڈویژن میں نجیب ہارون کو سینئر سیاسی رہنما کی حیثیت حاصل رہی۔ نجیب ہارون نے وزیر اعظم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ 

Related Posts