مکوآنہ: سخت سزاؤں کے اعلانات کے باوجود جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، دکان سے سودا لینے جانیوالی 9سالہ بچی کو دکاندارنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق چک نمبر229رب مکوآنہ کے رہائشی محنت کش جہانگیر ولد زبیرنے تھانہ کھڑریانوالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی9سالہ تیسری کلاس کی طالبہ بیٹی مریم بی بی ٹیوشن پڑھنے ہمسائیوں کے گھر گئی۔
اس دوران ٹیچر نے بچی کو دکان سے سودا لینے کیلئے بھیجا تو دکاندار محمد صدیق نے بچی کو ورغلا کر بیٹھک میں لے گیا اور بچی کی چیخ و پکار سن کر ہمسائیوں قدیر ‘محمد زبیر نے دروازہ کھٹکھٹایا توملزم دروازہ کھول کر گواہان کو دھکے دے کر فرار ہو گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران اسٹیج گرنے سے بچہ جاں بحق