اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز اپنی حکومت کو کورونا وائرس وبائی مرض سے مؤثر طریقے سے نمٹنے اور اس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو بیروزگار ہونے سے بچانے پر حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتے ہیں،جس طرح ہم نے کورونا وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے – جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے بہترحکمت عملی اپنائی۔
وزیر اعظم نے ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کا ذکر کیا، جس میں 2020 سے 2022 کے عرصے کے دوران دیگر جنوبی ایشیائی ریاستوں کے درمیان پاکستان کو ”سب سے کم بیروزگاری کی شرح” کے ساتھ دکھایا گیا تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق، 2020 اور 2022 کے درمیانی عرصے کے دوران، ہندوستان کی بے روزگاری کی شرح آٹھ فیصد تھی جب کہ پاکستان نے صرف 4.3 فیصد بے روزگاری کی شرح کے ساتھ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کو درپیش چیلنجز پر اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جاسکتا ہے، صدر، وزیر اعظم