یوم پاکستان :گورنر اوروزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

GOVERNOR, CM SINDH VISIT MAZAR-E-QUAID on PAKISTAN DAY

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے یوم پاکستان پر بانی قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔

گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ مزار قائد پر حاضری دینے کے لیے پہنچے،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔دورے کے دوران دونوں نے وزیٹرز بک میں تاثرات بھی درج کئے۔

یاد رہے کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور مضبوط دفاع کو یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ قوم آج یوم پاکستان منارہی ہے۔یوم پاکستان ملکی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔

یوم پاکستان ہر سال 23 مارچ کو لاہور کی قرارداد کی منظوری کے موقع پر منایا جاتا ہے جس کی وجہ سے 1947 میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن بنایا گیا تھا۔تاریخی قرارداد، جسے قرارداد پاکستان کے نام سے جانا جاتا ہے، 23 مارچ 1940کو منظور کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:یوم پاکستان کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی تقریبات

آج مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک سے کورونا وائرس کے خاتمے اور ملک کی یکجہتی، سالمیت اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

Related Posts