اداکارہ زویا ناصر نے ساتھی فنکاروں کی زیادتیوں سے پردہ اٹھادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zoya Nasir shed light on some critical incidents in her life

شوبز انڈسٹری میں نت نئے اسکینڈلز سامنے آنے کا سلسلہ جاری، معروف اداکارہ زویا ناصر نے ساتھی فنکاروں کی طرف سے ہونیوالی زیادتیوں سے پردہ اٹھادیا۔

اداکارہ زویا ناصر حال ہی میں ’فوشیا میگزین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کے کچھ اہم واقعات کا تذکرہ بھی کیا۔

زویا ناصر نے میزبان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ان کے ساتھ شوبز کے ساتھیوں کی طرف ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے تنگ کیا جاتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ بہت سے ساتھی اس بات پر ہراساں کرتے تھے کہ میرے پاس مرکزی اداکارہ جیسا چہرہ نہیں اور مجھے انجکشن لگوانے کی پیشکش بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں فنکاروں کے ساتھ ہراسانی کے واقعات تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔اس سے قبل نامور پاکستانی اسٹار ثناء جاوید پر شوبز کے مختلف افراد کی جانب سے ناروا سلوک کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس واقعے کو سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔

مزید پڑھیں:نوشین شاہ کو یاسر حسین کی شادی میں زبردستی جانے پر غلطی کا احساس ہوگیا

زویا ناصر نے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میری شادی ہوئی تو میں 19 سال کی تھی اورمیرے شوہر مجھ سے 8 سال بڑے تھے اور مجھے اس رشتے کے بارے میں کچھ پتا نہیں تھا۔ میں نہیں جانتی تھی کے اپنی بات اس تک کیسے پہنچاؤں ۔

میں اس وقت بہت چھوٹی تھی اور ذمہ داریوں کیلئے تیار نہیں تھی جب میں نے طلاق لے لی تو میرے خاندان کو احساس ہوا کہ جلد بازی میں شادی کرنا درست اقدام نہیں تھا۔

Related Posts