پاکستان میں دوسال میں پہلی بار کورونا کوئی جان نہ لے سکا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 483نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 483نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں تقریباً دو سالوں میں پہلی بار گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 443 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعدبدھ کو ملک بھر میں مزید 443کیسز کے بعد کورونا وائرس سے کے تصدیق شدہ مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 1522862 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 443 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ مثبت کیسز کا تناسب 1اعشاریہ 28 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ منگل کے روزپاکستان میں کورونا وائرس سے 2 اموات اور288مثبت کیسز کے بعد ملک میں مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سفری پابندیاں ختم

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پیر کو228 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 2 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد تعداد 30ہزار333 اورمتاثرین کی تعداد15لاکھ22ہزار419 ہو گئی۔

اموات کے لحاظ سے پنجاب بدستور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جس کے بعد سندھ اور خیبر پختونخوا ہیں۔ اب تک پنجاب میں 13551، سندھ میں 8092، کے پی میں 6307، اسلام آباد میں 1022، آزاد کشمیر میں 792، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related Posts