وزارت مذہبی امور کی رمضان ٹرانسمیشن پر پابندی کی تجویز، احمد علی بٹ کی تنقید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت مذہبی امور کی رمضان ٹرانسمیشن پر پابندی کی تجویز، احمد علی بٹ کی تنقید
وزارت مذہبی امور کی رمضان ٹرانسمیشن پر پابندی کی تجویز، احمد علی بٹ کی تنقید

کامیڈی سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اداکار احمد علی بٹ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گیم شوز پر پابندی عائد کرنے کی تجویز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکار نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے گیم شوز کے بجائے ٹی وی پر جعلی خبروں اور مذہبی تضحیک پر پابندی لگانے پر زور دیا، جو کہ عوام کیلئے تفریح کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے پوسٹ کیا کہ جعلی خبروں، پیڈ نیوز اینکرز، پروپیگینڈا، ٹی وی پر مذہب کا مذاق اڑانے والے، خوف اور جھوٹ پھیلانے والے پراگرامز پر پابندی لگانی چاہئے۔

احمد علی بٹ نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ رمضان میں گیم شوز پورے خاندان کی تفریح کا باعث ہوتے ہیں بعدازاں انہوں نے کہا کہ فہد مصطفیٰ جیسے لوگوں نے تفریح پاکستان کیلئے وقف کر رکھی ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانیوں کو ایسے شوز پر فخر ہونا چاہئے اور اس کے بجائے اپنی توجہ اُن مسائل کی طرف کرنی چاہئے جس کا سامنا ہمارا ملک اس وقت کررہا ہے۔

 خیال رہے کہ رواں ہفتے عوام کی شکایت پر وزارت مذہبی امور نے رمضان نشریات کے حوالے سے صدر اور وزیر اعظم کو متعدد تجاویز ارسال کر دی تھیں۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:آخرکیوں پاکستانی ستارے بزنس کلاس کی تصویریں پوسٹ کرتے ہیں؟ عدنان صدیقی سیخ پا

رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل اور مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شوز اور غیر سنجیدہ پروگرامز سے اجتناب کیے جانے کے احکامات صادر کریں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہونے چاہئیں۔

ماہ رمضان میں بطور خاص غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

مزید برآں انہوں نے تجویز دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ٹی وی چینلز کے میزبان اور مہمان ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق لباس کا انتخاب کریں۔

تمام مقدس شخصیات اور مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے۔

وزیراعظم رمضان نشریات کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات ،پیمرا اور تمام ٹی وی چینلز کو مناسب ہدایات جاری کروائیں۔

Related Posts