کراچی:صدر انگلش بوٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، دو افراد شدید زخمی، دونوں افراد اسپتال پہنچنے سے قبل چل بسے۔
مقتولین کی شناخت عبدالرحمان اور چاند خان کے نام سے ہوئی،جائے وقوع سے نائن ایم ایم کی گولیوں کے تین خول ملے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے،دونوں افراد موٹرسائیکل پر سوار تھے ،ملزمان انکا تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے۔
مقتول چاند خان نیازی سابق پولیس افسر لیاری گینگ وار کے سرغنہ ارشد پپو قتل کیس میں نامزد تھا جبکہ مقتول عبدالرحمان محکمہ تعلیم بلوچستان کا ملازم ہے۔
مزید پڑھیں:سکھر میں اغواء میں ناکامی پر ہندو لڑکی پوجا کماری قتل