عمران عباس پب جی کے نئے کردار کے ساتھ اپنی مشابہت پر حیران

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران عباس پب جی کے نئے کردار کے ساتھ اپنی مشابہت پر حیران
عمران عباس پب جی کے نئے کردار کے ساتھ اپنی مشابہت پر حیران

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے خوش شکل اور معروف اداکار عمران عباس پب جی کے نئے کردار کے ساتھ اپنی غیر معمولی مشابہت پر حیران رہ گئے۔

مشہور موبائل گیم پب جی نے اپنے کرداروں میں پاکستانی اداکار عمران عباس جیسا نظر آنے والا کردار متعارف کروادیا۔

اداکار عمران عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کسی نے مجھے پب جی کا یہ نیا کردار بھیجا ہے (چونکہ میں اس کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا) اس میں چہرہ اور لباس بھی میرے جیسا لگتا ہے آپ لوگ کیا کہتے ہیں؟

مزید برآں عمران عباس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو پر اُن کے مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی، اداکارہ نے احد کا نام انسٹاگرام سے ہٹا دیا

مداحوں میں سے ایک کا کہنا تھا کہ اس نے بھی اپنے چھوٹے بھائی سے پوچھا تھا کہ یہ نیا کردار عمران عباس جیسا ہے کیونکہ وہ یہ گیم کھیلتا ہے ۔

مداحوں نے عمران عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ انٹرنیشنل اسٹار ہیں اس لیے اُن کی نقل کی جاسکتی ہے۔

آیئے ان کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

Did PUBG Copy Imran Abbas

Did PUBG Copy Imran Abbas

 

Related Posts