مصراور ازبکستان کے وزرائے خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Egyptian, Uzbek FM meet COAS, discuss regional security situation

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصراور ازبکستان کے وزرائے خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاع و سلامتی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان حقیقی برادرانہ تعلقات ہیں اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف نے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کو افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنے اور عالمی برادری کو مشترکہ وژن اور مشترکہ حکمت عملی پر لانے کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیا ۔

مصری وزیر خارجہ نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا جبکہ او آئی سی تقریب کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف بھی کی۔

بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر خارجہ فرقت صدیقوف نے بھی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ دونوں ممالک کی جڑیں مذہبی وابستگی، مشترکہ اقدار، جیو اسٹریٹجک اہمیت، باہمی فائدہ مند اور بہتر اقتصادی اور دفاعی تعاون جڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:او آئی سی نے افغانستان کے لیے ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ کا آغاز کر دیا

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم کیا۔

انہوں نے او آئی سی کی 48ویں وزرائے خارجہ کونسل کی میزبانی پر پاکستان کی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

Related Posts