پی ٹی آئی رکن اسمبلی نصرت واحد کے پیسوں کی پیشکش کے دعوے کی حقیقت کیا نکلی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

What is the reality of PTI MPA Nusrat Wahid's claim of money offer?

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کی جانب سے حکومت کی مخالفت کے عوض 16 کروڑ روپے کی پیشکش کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کے دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون رکن نے کمپنی کی مشہوری کیلئے بیان دیا ہے۔

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے پر 16 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے منحرف ارکان سے متعلق بیان کے بعد سوشل میڈیا پرمیمز کی بھرمار

اپنے وڈیو بیان میں نصرت واحد نے کہا کہ انہیں پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ سے پیسوں کی پیشکش ہوئی۔نصرت واحد نے کہا کہ انہیں 16 کروڑ روپے دینے کے علاوہ آئندہ انتخابات کے بعد قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نامزدگی کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔

 

تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے کہاکہ حرام کا پیسہ شکل نہیں نسل بگاڑتی ہے اس لئے حرام کا پیسہ نہیں لینا چاہتی۔

نصرت واحد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 2018 میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں۔

Related Posts