کراچی: ملک کے مشہور و معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی دیرینہ دوست معروف ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھی۔مگر اب اس جوڑے نے اپنے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر منگنی سے متعلق تصدیق کردی ہے۔
عاصم اظہر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر منگنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم اور اپنے والدین کی دعاؤں سے ہم ایک دوسرے کو امام ضامن باندھ رہے ہیں اور منگنی کا اعلان کررہے ہیں۔
عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ اللہ پاک اور اہل بیت علیہ السلام ہمیں اپنی حفاظت میں رکھیں اور یہ خوشیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں، آمین، ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے شوہر کی کھسیانی ہنسی کا راز بتا دیا