بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ تک اضافے کاامکان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ تک اضافے کاامکان
بجلی کی قیمت میں 5روپے فی یونٹ تک اضافے کاامکان

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپےتک اضافے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے استدعا کی ہے کہ بجلی 5روپے مہنگی کردی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے درخواست کی ہے کہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

ای سی سی نے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کی منظوری دے دی

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ فروری کے دوران پانی سے 18.22فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فرنس آئل سے 6.51 فیصد جبکہ کوئلے سے پیدا کی گئی بجلی کی شرح 31.7 فیصد رہی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایل این جی سے 15.16، مقامی گیس سے 11.36 جبکہ جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ریفرنس فیول لاگت 4روپے 25 پیسے تھی۔

نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر 31 مارچ کو سماعت کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نے بجلی مہنگی نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

ای سی سی گزشتہ روز وزیر اعظم کے منظور کردہ فوائد کے پیکج کی منظوری دی جس کے تحت متعلقہ صارفین کے لیے صارفین کے کھاتوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی کی جانی تھی۔

Related Posts