سیالکوٹ گیریژن کے قریب اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیالکوٹ گیریژن کے قریب اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی
سیالکوٹ گیریژن کے قریب اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی

سیالکوٹ گیریژن اور مدثر شہید روڈ کے نزدیک پاک فوج کے اسلحہ گودام میں آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج لگنے والی آگ کے نتیجے میں زور دار دھماکے ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور، گلبرگ میں شاپنگ مال کی بلند و بالا عمارت میں آگ لگ گئی

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پاک فوج کے جوانوں نے خود ریسکیو آپریشن سنبھال لیا۔

اسلحہ گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ فائر بریگیڈ کی 16 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں لگ گئیں۔

زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد دے دی گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آگ حادثاتی طورپر لگی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گولہ بارود کے شیڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ پر قابو مؤثر اور بر وقت کارروائی سے پا لیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں واقع شاپنگ مال کی بلند و بالا عمارت کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کیلئے پہنچ گئیں۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں شاپنگ مال کی 4منزلہ عمارت کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔ 

Related Posts