صبا فیصل کی سمیع خان کے ساتھ اٹکھیلیاں، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہیں ساتھی اداکار سمیع خان کے ساتھ اٹکھیلیاں اور شرارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ صبا فیصل نے ایک مختصر اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پہلے خود اپنے چہرے پر اپنے ہی بالوں کے ذریعے مونچھیں بناتے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ساتھ دینے کیلئے یہی کافی ہے کہ وزیراعظم ایماندار ہیں۔بلال قریشی

بعد ازاں اداکارہ صبا فیصل نے پہلے سے ہی مونچھیں اور داڑھی بڑھائے ہوئے ساتھی فنکار سمیع خان کے چہرے پر بھی اپنے بالوں سے مونچھیں بنائیں۔ ویڈیو میں دونوں اداکاروں کا موڈ خوشگوار رہا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے ڈراموں میں اپنے ہمراہ اپنے پسندیدہ بیٹے کا کردار ادا کرنے والے سمیع خان کے ساتھ سیٹ پر موج مستی کی۔

دوسری جانب ساتھی اداکار سمیع خان نے بھی صبا فیصل کے پیغام کا مثبت جواب دیا اور سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے میں ہنستے نظر آئے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویڈیو بہت پسند کی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار سمیع خان ویڈیو میں بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ بعض مداحوں نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے دونوں فنکاروں کو دعائیں بھی دیں۔ 

 

Related Posts