بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے شوہر کی کھسیانی ہنسی کا راز بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے شوہر کی کھسیانی ہنسی کا راز بتا دیا
بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے شوہر کی کھسیانی ہنسی کا راز بتا دیا

بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور شوہر انگد بیدی کی جوڑی بالی ووڈ میں بے حد مقبول ہے، اپنے شوہر کی کھسیانی ہنسی کا راز بتاتے ہوئے نیہا دھوپیا کا کہنا ہے کہ شریکِ حیات نے مجھے آدھے گھنٹے تک انتظار کروایا۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نیہا دھوپیا نے کہا کہ ویڈیو میں میرے شوہر کو کھسیانی ہنسی ہنستے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا نیاگانا ’گو‘ ریلیز

واضح رہے کہ انگد بیدی اورنیہا دھوپیا کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کھسیانی ہنسی اس لیے ہنس رہے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے آدھے گھنٹے تک انتظار کروایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neha Dhupia (@nehadhupia)

نیہا دھوپیا نے کہا کہ مجھے تیار ہونے کے باوجود بھی 30 منٹ تک انگد بیدی کا انتظار کرنا پڑا لیکن ایمانداری کی بات یہ ہے کہ وہ اس انتظار کے حقدار ہیں۔

آج سے ایک روز قبل ہی اداکارہ نیہا دھوپیا اور شوہر انگد بیدی نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ہندو برادری کا مذہبی تہوار ہولی منایا اور خوب رنگ بکھیرے۔ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neha Dhupia (@nehadhupia)

شیئر کی گئی تازہ ترین ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بالی ووڈ کی مقبول جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر بہت سراہا۔ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ نیہا دھوپیا نے اپنا وزن کم کر لیا ہے۔ 

Related Posts