کینیڈاکی مسجد پر حملہ، متعدد افرادزخمی، جسٹن ٹروڈوکی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈاکی مسجد پر حملہ، متعدد افرادزخمی، جسٹن ٹروڈوکی مذمت
کینیڈاکی مسجد پر حملہ، متعدد افرادزخمی، جسٹن ٹروڈوکی مذمت

کینیڈاکے شہر اونٹاریو میں دارالتوحید نامی مسجد و اسلامی مرکز پر ایک شخص نے حملہ کیا جس کے وار کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پر تشدد واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسجد پر حملہ فجر کے وقت کیا گیا، ملزم نے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نمازیوں نے 24سالہ ملزم کو پکڑ کینیڈین پولیس کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی و امریکی صدور کی ویڈیو لنک پر ملاقات، روس یوکرین پر بحث و تکرار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ دارالتوحید اسلامک سینٹر میں نمازیوں پر حملہ ناقابلِ یقین حد تک پریشان کن ہے۔ میں اس تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ پر تشدد اقدامات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں۔ ان لوگوں کی ہمت کو داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔ مسلمان طبقے کے متعلق تشویش ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم نے نمازیوں پر اسپرے چھڑک کر انہیں نقصان پہنچایا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جس کی شناخت محمد معیزعمر کے نام سے ہوئی ہے جو مسی ساگا کا رہائشی ہے۔

پولیس نے ملزم پر ہتھیار سے حملہ کرنے، اقدامِ قتل اور جسمانی نقصان پہنچانے کے ارادے سے زہریلا اسپرے چھڑکنے، خطرناک مقصد کیلئے ہتھیار رکھنے، دھمکیاں دینے اور مذہبی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ 

 

Related Posts