ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول کا حکومت کو چیلنج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول کا حکومت کو چیلنج
ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول کا حکومت کو چیلنج

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز پر ٹوئٹر پراپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، کل نہیں آج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک نظم بھی شیئر کی جس کا عنوان تھا کہ چلو گورنر راج لگاتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اجلاس ہوا ہے جس میں  موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایسے اقدامات کرونگا کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، وزیراععظم

اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا گیا جو سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جائے گا،اجلاس میں مختلف آئینی اور قانونی آپشنز پربھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں لیکن ایسا کسی صورت میں نہیں ہو سکتا، اپوزیشن کا شکریہ یہ مائنس ون کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے ایسے مطالبات سے ہم مزید مضبوط ہوں گے۔

Related Posts