ایسے اقدامات کرونگا کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایسے اقدامات کرونگا کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، وزیراععظم
ایسے اقدامات کرونگا کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، وزیراععظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہوگی، 27 مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی، یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں، اُن کا مقابلہ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینیئر وزراء کو بنی گالہ طلب کیا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرداخلہ شیخ رشید، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراطلاعات فواد چوہدری شریک ہوئے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔

اجلاس میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے صدارتی ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا گیا جو سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جائے گا،اجلاس میں مختلف آئینی اور قانونی آپشنز پربھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، شیخ رشید

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں لیکن ایسا کسی صورت میں نہیں ہو سکتا، اپوزیشن کا شکریہ یہ مائنس ون کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن کے ایسے مطالبات سے ہم مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل ہونے کے باوجود کسی قسم کی خرید و فروخت میں شامل نہیں ہوں گے اور ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہو گی۔ ہم حق سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اللہ مددگار ہو گا۔

مزیدبرآں وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داریاں بابراعوان اور عامر محمود کیانی کو سونپ دی ہیں۔

Related Posts