اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی کے باوجودگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ کیسز کی تعداد 183 رہی، 7 متاثرین جان سے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 326 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کے 183 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 20 ہزار 817 ہوگئی۔
ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 73 ہزار 616 ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 2 کروڑ 70 لاکھ 65 ہزار 254 کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے یوکرین کے لوگوں کیلئے امداد پولینڈ پہنچ گئی