اسلام آباد :الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کوانتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے جاری ہونیوالا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کرنے سے انکار کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ وزیر اعظم کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری نوٹس کو معطل کیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے نوٹس کی فوری معطلی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو سنے بغیر حکم امتناعی جاری نہیں کیا جا سکتا۔
مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کے انتخاب و عدم اعتماد سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،الیکشن کمیشن