فیس بک نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیس بک نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا
فیس بک نے بھی ٹک ٹاک جوائن کرلیا

ٹک ٹاک ایپ دن بہ دن مشہور ہورہی ہے اور اب میٹا کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس فیس بک اور انسٹاگرام کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس نے بھی سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

ٹک ٹاک پر جو فیس بک اکاؤنٹ بنایا گیا ہے وہ ویریفائڈ ہے اور اس اکاؤنٹ کو اب تک 23 ہزار سے زیادہ لوگ فالو کرچکے ہیں جبکہ اُس پر ابھی تک کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ ہمارا ماننا ہے کہ لوگ تنہا کی بجائے اکٹھے زیادہ اچھا کام کرسکتے ہیں اور اُس کے ساتھ گوگل پلے اسٹو پر فیس بک ایپ کا لنک بھی دیا گیا ہے۔

اس سے قبل فیس بک کی طرح انسٹاگرام نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا تھا جہاں ریلز کو پروموٹ کرنے اور اُسے استعمال کرنے کی ٹپس شیئر کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایمیزون نے ایم جی ایم مووی اسٹوڈیو خریدنے کیلئے ڈیل بند کردی

مزید برآں میٹا کی جانب سے یہ تصدیق کی گئی ہے کہ فیس بک کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ اصلی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برانڈز متعدد چینلز کے ذریعے سے لوگوں تک رسائی حاصل کرے گی جو اُن کی پراڈکٹس اور سروسز استعمال کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2021 کی آخری سہ ماہی میں پہلی بار فیس بک کو روزانہ اس سروس کو استعمال کرنے والے صارفین کی کمی کا سامنا ہوا تھا۔ پھر بھی فیس بک کی ٹک ٹاک پر موجودگی اس لیے حیران کن ہے کیونکہ یہ کمپنی اکثر مختصر ویڈیوز والی اس ایپ کو اپنا اہم ترین حریف قرار دیتی ہے۔

Related Posts