24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زائد یوکرینی نقل مکانی کرنے پر مجبور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زائد یوکرینی نقل مکانی کرنے پر مجبور
24 گھنٹوں میں 11 لاکھ سے زائد یوکرینی نقل مکانی کرنے پر مجبور

کیف: یوکرین میں روسی حملوں میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے جس کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 11 لاکھ سے زائد یوکرینی شہری ملک سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین و مہاجرین کے مطابق اب تک 24 فروری سے شروع ہونے والی روس یوکرین جنگ کے دوران 3,169,897 یوکرینی شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تقریبا تین ملین سے زیادہ لوگ ملک سے نقل مکانی کرچکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین، بچے اور عمر رسیدہ حضرات شامل ہیں جنہوں نے اپنے گھروں اور اکثریت نے اپنے خاندان کے افراد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 20 لاکھ سے زائد یوکرینی باشندے اپنے گھر بار چھوڑ کر یوکرین کی سرحدوں کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں شب برأت آج منائی جائے گی

مزید برآں العربیہ میں شائع رپورٹ کے مطابق یو این ایچ سی آر نے یوکرینی باشندوں کی بطور پناہ گزین مختلف ممالک میں آمد کی تفصیلات کچھ یوں بتائی گئی ہیں کہ یوکرین سے نکلنے والے ہر 10 میں سے چھ پناہ کے متلاشی یوکرینی سرحد پار کر کے پولینڈ پہنچ چُکے ہیں۔

واضح رہے کہ اب تک ان کی تعداد قریب 1,916,445بتائی گئی ہے۔ پولش سرحدی محافظوں کے مطابق وہاں پہنچنے والے یرکرینی باشندوں کی تعداد منگل کے مقابلے میں بُدھ کو 11 فیصد کم دیکھنے میں آئی۔

Related Posts