کراچی :سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن ڈیزیز سے پیدا ہونے والی صورت حال سنگین ہو گئی ، جانوروں کی ہلاکتوں میں اضافہ، مرنے والے کی تعداد 189ہو گئی۔
صوبائی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جانوروں میں جِلدی بیماری کی صورت حال سنگین صورت اختیار کر گئی ہے جس کی وجہ سے مرنے والے جانوروں کی تعداد میں اضافہ 189 ہو گئی ہے، جِلدی بیماری سے ایک روز میں مزید 18 جانور مر گئے۔
ٹاسک فورس کے مطابق بیمار جانوروں کی تعداد میں بھی مزید اضافہ ہو گیا، بیماری میں مبتلا جانوروں کے 590 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ جانوروں کی تعداد 26 ہزار431 ہو گئی۔
کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 134، ٹھٹھہ میں 4 ہزار 414، حیدر آباد میں 506، ٹنڈو محمد خان میں 782، بدین میں 827، تھانہ بولا خان میں 690، خیر پور میں 554، قمبر شہداد کوٹ میں 473، جامشورو میں 347، سانگھڑ میں 610 گائیں جلدی بیماری سے متاثر ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں:سندھ میں لمپی اسکن وائرس کا پھیلاؤ نہ رُک سکا، کیسز کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی