زرداری اور بلاول کی گارنٹی پرمتحدہ بھی حکومتی کشتی سے چھلانگ لگانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The MQM has decided to leave the government

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بہت اچھا رویہ دکھایا، ان کی گارنٹی کسی سے نہیں لیں گے، بلاول اور کی بات خود گارنٹی ہوگی۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات سنے گئے، وہ ماننے کو تیار ہیں، مطالبات کو تحریری شکل دیں گے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی ایک بھی نقطہ پر اعتراض نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوگا وہ منظر عام پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سب کو شامل کیا ہے، ہمارے مطالبات وفاق سے بھی ہیں، چارٹر آف کراچی ہوجاتا ہے تو یہ ایم کیو ایم کی جیت ہوگی۔خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہمارا مسئلہ وزارت نہیں، قانون سازی اور شہر کی ڈیولپمنٹ ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں گورنر راج کیلئے سمری کی تیاری شروع، آصف زرداری نے توڑ نکال لیا

واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان رابطے جاری ہیں اور گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کی قیادت اور ایم کیوایم کے قائدین کے درمیان ملاقات میں تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کے عوض سندھ حکومت میں شمولیت اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔

Related Posts