پہلی بار شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی، تحریک عدم اعتماد میں عمران خان سرخرو ہونگے۔ شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی بار شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی، تحریک عدم اعتماد میں عمران خان سرخرو ہونگے۔ شیخ رشید
پہلی بار شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی، تحریک عدم اعتماد میں عمران خان سرخرو ہونگے۔ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلی بار شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی ہے اور قومی حکومت کا مطالبہ کیا تاہم تحریک عدم اعتماد میں عمران خان سرخرو ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہارے یا پھر جیتے میں اُن کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ عمران خان حزب اختلاف کی بے وقوفی کی وجہ سے زیادہ مقبول ہو گئے ہیں۔ اراکین قومی اسمبلی کا فیصلہ ہے کہ وہ حق میں ووٹ دیں یا مخالفت میں تاہم ایمپائر نیوٹرل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر حزب اختلاف نے تصادم کیا تو وہ اُس وقت کو روئے گی، ساڑھے تین سال سے یہ لوگ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے اوراب ان کو خیال آرہا ہے حکومت کا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے آصفہ بھٹو زرداری کو ہٹ کرنے والے ڈرون کیمرے کی تحقیقات کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھا اب یہ کل کو کہیں گے کہ اسمبلی تک پہنچانے کے لیے بھی آئی ایس آئی آئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا سوات کے بعد کرم میں بھی جلسے کا فیصلہ

مزید برآں شیخ رشید نے کہا کہ ضمیر کو بھیج کر دولت کمانے والوں کے لیے یہ کام نہیں آئے گی اور امید ہے سارے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ سندھ ہاؤس میں اراکین قومی اسمبلی کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ ہاؤس میں کچھ لوگ موجود ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلی بار شہباز شریف کی بلی تھیلے سے نکل آئی ہے اور قومی حکومت کا مطالبہ کیا تاہم تحریک عدم اعتماد میں عمران خان سرخرو ہوں گے اور 25 مارچ سے مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے بعد سارا ہفتہ سیاسی ہو گا اور عمران خان کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ سندھ ہاؤس میں پرائیویٹ فورس لائی گئی ہے۔

Related Posts