شوہر دھوکہ کیوں دیتے ہیں؟ شادی شدہ مردوں کے بیوفائی سے متعلق حیرت انگیز انکشافات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Why do husbands cheat?

شادی ایک ایسا رشتہ ہے جوکسی بھی ثقافت میں رسم یا قانونی معاہدہ کے ذریعے مردوزن کو ایک تعلق میں باندھ دیتا ہے، اس اقدام کے ذریعے معاشرے میں ایک نئے گھرانے کا اضافہ ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو شناخت اور قانونی تحفظ فراہم ہوتا ہے تاہم آج پوری دنیا کے شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کا رجحان بڑھتا جارہا ہے جس میں بنیادی عنصر ساتھی کی بیوفائی کو قرار دیا جاتا ہے ۔

اس حوالے سے آئیے دیکھتے ہیں کہ مرد دھوکہ کیوں دیتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے نیویارک پوسٹ نے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے جس میں 61 شادی شدہ امریکی مردوں کے انٹرویوز شائع کئے گئے جن میں انہوں نے اپنی بیویوں کے ساتھ بیوفائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اس سروے رپورٹ میں گوکہ مردوں کے نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ان کے انٹرویو کے اقتباسات قارئین کی معلومات کیلئے شائع کئے گئے ہیں جبکہ اشاعت کا مقصد یہ بھی قرار دیا جاسکتا ہے کہ خواتین آئندہ بے وفا مردوں سے محفوظ رہیں۔

میری لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شوہر کا کہنا ہے کہ میری شادی کو 20 سال گزرچکے اور اس کے باوجود میری کئی افیئرز چل رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ بیوی سے بیوفائی کا مقصد محض جنسی تعلق نہیں ہے بلکہ میری خاتون باس بیوی سے کچھ مختلف پیش کرتی ہیں۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی موجودہ گرل فرینڈہمیشہ خوشبودار رہتی ہے،ہمیشہ ایسے لباس کا انتخاب کرتی ہے جو ان کو پسند ہے،وہ ہمیشہ ان کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے۔

سروے میں شریک ایک اور شوہر کا کہنا ہے کہ وہ سنسنی کے لیے اپنی بیوی کو دھوکہ دینا پسند کرتا ہے۔ یہ بھی اپنی مالکن کے ساتھ افیئر میں خوش ہے اور اس کا کہنا ہے کہ:

میری مالکن کے میاں کو کبھی پتہ چلا تو وہ مجھے مار ڈالے گااور پھر میری بیوی مجھے زندہ کر دے گی تاکہ وہ مجھے مار سکے جبکہ پرتشدد انتقام کا خطرہ مجھے تفریح ​​فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شہناز گل کو کونسا اعزاز ملنے پر سوشل میڈیا صارفین نے مبارکبادوں کے انبار لگادیئے؟

پورٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے شوہرکا کہنا ہے کہ ان کے تمام معاملات “کافی جذباتی” تھے۔اس نے اپنی بیوی اور محبوبہ کو اپنے دماغ میں الگ الگ خانوں میں رکھاکہ کون محبت کے لیے ہے اور کون جنسی تعلقات کے لیے ہے، اور اس میں کوئی الجھن نہیں کہ کون ہے۔

سروے کے مطابق زیادہ تر مرد گھر میں ناچاقی اور گھر میں جنسی تعلق میں کمی کی وجہ سے دھوکہ دہی کا سہارا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ زیادہ تر امریکی مردوخواتین بے وفائی کو پسند نہیں کرتے، گیلپ پول کے مطابق 91 فیصد مرد اور خواتین اسے اخلاقی طور پر غلط سمجھتے ہیں تاہم اس کے باوجود ہر پانچ میں سے ایک امریکی شخص اپنی شادی شدہ زندگی میں میں کم از کم ایک بار بے وفائی کا ارتکاب ضرور کرتا ہے۔

Related Posts