ممبئی: بھارت میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی اسلام مخالف فلم کشمیر فائلز کی نمائش کے دوران انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
فلم کشمیری ہندوؤں کے گرد گھومتی ہے جو کہ وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی، پلاوی جوشی اور دیگر اہم اداکاروں نے مختلف کردار ادا کیے ہیں۔
خیال رہے کہ مذکورہ فلم گزشتہ ہفتے سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
فلم کے حوالے سے مقبوضہ جموں کے ایک تھیٹر میں جھگڑا شروع ہونے کے بعد فلم کی اسکریننگ روک دی گئی جس میں انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم دیکھنے والوں کو مارا پیٹا گیاتاہم اب کشمیر فائلز کی اسکریننگ کے بعد فلم دیکھنے والوں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جو مسلمان مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔
فلم تھیٹر میں پیش آنے والے واقعے پر روشنی ڈالتے ہوئے بھارتی صحافی رانا ایوب نے ٹوئٹر صارف کی جانب سے اپ لوڈ کردہ ویڈیو شیئر کی ہے۔
When the Prime Minister of India endorses an extremely Islamophobic film that seeks to promote hatred against Muslims. At a time when Muslims in India are at the cusp of a genocide, What will it take for the world community to turn its gaze towards this fascism @antonioguterres https://t.co/s4MrdYXGc6
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) March 15, 2022
ویڈیو میں ایک آڈیٹوریم میں ناظرین کو دی کشمیر فائلز دیکھنے کے بعد، “دیش کے غداروں کو، گولی مارو سالوں کو” کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملبوسات کے مشہور برانڈ ‘رنگ رسیا’ نے ثنا جاوید کے ساتھ عید مہم منسوخ کردی