سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کا پلان بی تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کا پلان بی تیار
سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ کا پلان بی تیار

اسلام آباد کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلان بی تیار کرلیا، آسٹريليا کيخلاف وائٹ بال سيريز کو لاہور میں منتقل کيا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے بعد ملک بھر میں سیاسی ہل چل مچ گئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ڈی چوک پر جلسوں کی کال کے بعد پی سی بی کی جانب سے پلان بی تیار کرلیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی صورتحال میں بہتری نہیں آئی تو وائٹ بال سیریز لاہور میں منتقل ہوسکتی ہے جبکہ لاہور میں بھی حالات کشیدہ رہے تو سیریز کراچی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کرائے کی مد میں ضلعی اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کا نادہندہ نکلا

مزید برآں سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا ٹور یادگار ہوگا کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونے ديں گے، کرکٹ بورڈ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے تاہم تاحال وائٹ بال سیریز راولپنڈی سے منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دورہ آسٹریلیا تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts