اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سوات میں جلسۂ عام سے خطاب آج کریں گے جس کا مقصد قومی و سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف آج سوات میں پنڈال سجائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان جلسے کے دوران عوام سے اپنے خطاب میں تحریکِ عدم اعتماد اور اپوزیشن کے لانگ مارچ سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی گفتگو کریں گے۔
حکومت جلسہ کر لے، دھرنا دیا تو درگت بنائی جائیگی۔رانا ثناء اللہ