ہتک عزت نوٹس،عدالت نے فیصلہ نادیہ خان کے حق میں سُنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہتک عزت نوٹس،عدالت نے فیصلہ نادیہ خان کے حق میں سُنا دیا
ہتک عزت نوٹس،عدالت نے فیصلہ نادیہ خان کے حق میں سُنا دیا

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں نادیہ خان کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت نوٹس میں اداکارہ نادیہ خان کے حق میں فیصلہ آگیا ہے۔

رواں سال کی ابتدا میں اداکارہ صبور علی کی شادی سے نادیہ خان کی ویڈیو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہواتھا جس میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہیں کہ انیسہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اتنا حسین۔

سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی اور صارفین نے نادیہ خان کے لہجے کو ہتک آمیز اور ان کے انداز کو تمسخرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی کے میک اپ کی تعریف نہیں کررہی تھیں بلکہ ان کا انداز مذاق اڑانے والا تھا۔

اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے نادیہ خان کو ’بے شرم عورت‘ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے نادیہ خان کو 50 ملین کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا تھا۔

اداکارہ نادیہ خان کی جانب سے ہتک عزت نوٹس میں اپنے حق میں فیصلہ آنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Riaz (@riaz.imran)

ناد یہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل، ریاض عمران کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالیہ بھٹ کی سالگرہ،اداکارہ کی آنے والی 5 فلمیں کونسی ہیں؟

اس ویڈیو میں ریاض عمران نادیہ خان کے خلاف کیس کے فیصلے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

نادیہ خان نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ ’ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینے کا شکریہ۔‘

انہوں نے ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم ریاض عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ایماندار اور منصفانہ رہنے کے لیے آپ کا بھی بہت شکریہ۔‘

Related Posts