آسٹریلیا میں کرکٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔پاکستان میں نہیں۔جاوید میانداد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلیا میں کرکٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔پاکستان میں نہیں۔جاوید میانداد
آسٹریلیا میں کرکٹ کو اہمیت دی جاتی ہے۔پاکستان میں نہیں۔جاوید میانداد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بیٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسے ملکوں میں کرکٹ کو جتنی اہمیت دی جاتی ہے، اتنی پاکستان میں نہیں دی جاتی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق کرکٹر جاوید میانداد نے کہا کہ کرکٹ کی دنیا میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی پرفارمنس ہمیشہ سے اچھی رہی ہے۔ ان ممالک میں ہر بچے کو کھیلوں میں دلچسپی ہوتی ہے۔ یہاں کرکٹ اتنی اہم نہیں سمجھی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹائلش بیٹرظہیرعباس پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کراچی کی پچ مزید ڈیڈ ہورہی ہے۔ پاکستان اسپن پچز بنا سکتا ہے۔ یہاں کی متی فاسٹ پچ کیلئے کام نہیں کرتی۔ لاہور میں تیز وکٹ بن سکتی ہے تاہم دیگر ممالک جیسی نہیں۔

جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان میں موسم دیکھ کر پچ بنانی ہوتی ہے، اگر یہی وکٹ رول کی جائے تو فلیٹ ہوجاتی ہے۔ خواہش ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کا کوئی نتیجہ برآمد ہو اور قومی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں فتح اپنے نام کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر قومی ٹیم اپنی مرضی کی وکٹ بنا کر بھی جیت نہ سکے تو ہر جگہ ناکام ہے۔ ماضی میں اسپن وکٹ بنانے کے بعد 5روز کا ٹیسٹ میچ 3روز میں ختم کردیا جاتا تھا۔ 400 سے 500رنز ٹیسٹ میچز میں کرنا عام بات ہے۔ 

Related Posts