ماں نے چلتی ایمبولینس سے نومولود بچی کو سڑک پر پھینک دیا،بچی جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماں نے چلتی ایمبولینس سے نومولود بچی کو سڑک پر پھینک دیا،بچی جاں بحق

کراچی:شہر قائد میں کراچی پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے نو مولود بچی کو سڑک پر پھینکنے والی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 11مارچ کو کراچی کے فرئیر روڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں سڑک پر ایک نومولود بچی کی لاش ملی تھی۔پوسٹ مارٹم و دیگر قانونی کارروائی عمل میں لانے کے بعد بچی کی نعش کو چھیپا سرد خانہ میں رکھوا دیا گیا تھا۔

پولیس شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے میں ملوث افراد تک پہنچ گئی۔تفتیشی پولیس افسر نے بتایاکہ واقعے میں کوئی اور نہیں بچی کی ماں ہی ملوث نکلی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ نیہا نے دہلی کالونی میں واقع نجی اسپتال کی ایمبولنس کے اندر ہی بچی کو جنم دیا تھا اور اسی ایمبولنس سے چوہدری خلیق الزماں روڈ پر نومولود بچی کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: پیدا ہونے کے جرم میں ایک اور بیٹی قتل، کراچی میں باپ نے 24 دن کی بچی کا گلا کاٹ دیا

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ظلم کی مرتکب خاتون کے خلاف سخت قانونی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts