کراچی:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔
وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں، گھبرانا نہیں ہے، اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا،اس کے بعدہمارے راستے جدا!! آپ نےُوفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیےُاور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 13, 2022
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آپکے چاہنے والے آپکے بدترین رویے کے باوجود آپکے ساتھ ہیں، اعصاب کا کھیل ہے، اللہ پاکستان کے لیے بہتر کرے، اس کے بعد ہمارے راستے جدا۔
مزید پڑھیں: تحریکِ عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 22مارچ سے قبل بلانے کی تجویز