شہر قائد میں گرمی پھر سے اپنا رنگ دکھانے لگی، شہر میں گرمی کا باقاعدہ آغازہوگیا اور درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شہر میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جس کے باعث شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
خیال رہے کہ کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد ہے جبکہ محسوس کئے جانے والا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب سے ہوائیں چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت بڑھی ہے اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے ، پانی اور ٹھنڈےمشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔
مزید برآں محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بھی شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی ہے، رمضان میں ہیٹ ویوو کی ایک سے دو لہر بھی آنے کا امکان موجود ہے۔