پاکستان کی باصلاحیت اور کامیاب اداکارہ صبا قمر نے شادی اور محبت کے بارے میں اپنی رائے کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف مقضوعات کے حوالے سے بات کی۔
صبا قمر نے ڈرامہ سیریل باغی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے کی شروعات کے وقت مجھے یہ ڈرامہ دیگر ڈراموں کے جیسا ہی لگا تھا لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا میں خود کوقندیل بلوچ کردار کے اندر محسوس کرنے لگی۔
اداکارہ نے کہا کہ بعض اوقات تو ایسا بھی ہوا ہے کہ مجھے خواب میں بھی قندیل بلوچ نظر آئی تھی اور پھر میں ڈر کر اپنی والدہ کے پاس چلی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کو کرنے کے بعد میں ٹراما میں چلی گئی تھی تاہم میں نے اس پروجیکٹ کو بہت دل سے کیا تھا۔
انٹر ویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں صبا قمر نے کہا کہ شادی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن پیار ایک بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے اور پیار میں سب کچھ بہت اچھا لگتا ہے۔
بعدازاں انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنی آنے والی ویب سیریز مسٹر اینڈ مسز شمیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں مسٹر شمیم کا کردار لوگوں کی توجہ ایک اہم موضوع کی جانب مرکوز کروانے کے لئے بنایا تھا اور انہیں امید ہے کہ لوگوں کو تھوڑی سمجھ آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی اداکارہ کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع