کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمن
کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام جماعتوں کے کارکن اسلام آباد پہنچیں،ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں۔

ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں، پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن اور اس کے نتیجے میں جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی گرفتاری پرمولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ جو کارکن اسلام آباد نہ پہنچ سکیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں کو جام کردیں۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کروں گا، ہر پارٹی ورکر سے کہتا ہوں ہوسکے تو اسلام آباد پہنچے۔

اپنے اپنے شہروں میں سڑکیں بند کردیں، کاروبار بند کردیں۔مولانا فضل الرحمان نے بطور پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل بھی کی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اطلاعات تھیں کہ اسلام آباد پولیس کے ذریعے ایم این ایز کو اغواء کیا جائیگا، ہمارے رضا کار پر امن پہنچے،ان کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا،کوئی ایسی حرک نہیں کی جس پر اعتراض کیا جاسکے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کی دہشتگردی کو نہیں مانتے، انسپکٹر جنرل پولیس عمران خان کا ذاتی ملازم ہے اور ذاتی ملازم کا کر داراداکیا ہے

مزید پڑھیں: انصار الاسلام فورس کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے پولیس کا آپریشن، گرفتاریاں

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے رضاکار یہاں رضاکارانہ پہنچے، رضا کاروں کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا جس پر اعتراض کیا جاسکے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ کیا گیا، دھاوا بولا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے پہلے عمران خان اور اسپیکر استعفیٰ دیں، پولیس کے لاجز کے اندر آنے کے رولز ہیں۔

Related Posts