انصار الاسلام فورس کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے پولیس کا آپریشن، گرفتاریاں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انصار الاسلام فورس کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے پولیس کا آپریشن، گرفتاریاں
انصار الاسلام فورس کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے پولیس کا آپریشن، گرفتاریاں

اسلام آباد: انصار الاسلام فورس کا پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے معاملے پر آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا، جبکہ پولیس کی بھاری نفری اس وقت پارلیمنٹ لاجز میں پہنچ گئی اور گرفتاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے انچارج انسپکٹرحق نواز، ایس ایس جی کے لائن آفیسر سب انسپکٹر جاوید اختر کو معطل کر دیاگیا ہے، ناکہ پریڈ ایونیو کا انچارج ہیڈ کانسٹیبل سبطین حیدر، جبکہ کانسٹیبل فیصل خان، نویداور شہزاد کو بھی معطل کر دیاگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز معاملے کی انکوائری کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے صلاح الدین اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ جبکہ ایم این اے جمال الدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایم پی اے لیاقت خٹک جے یو آئی (ف) میں شامل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس نے ان لوگوں سے 5گھنٹے طویل مذاکرات کئے مگر انہوں نے بات نہیں مانی، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہمیں ملک کی سیکورٹی عزیز ہے۔

Related Posts