کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی رہی، جبکہ ملک بھر میں مسلسل بڑھنے والی امریکی ڈالر کی قیمت کو بریک لگ گئی۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کی صورتحال رہی، 100 انڈیکس میں 810.66 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 43853.62 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار میں 1.88 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 8 کروڑ 37 لاکھ 79 ہزار 580 شیئرز کا لین دین کیا گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 140 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
معاشی ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی بڑی وجہ مرکزی بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو برقرار رکھنے، روس اور یوکرین کی جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی تیل کی عالمی قیمتوں میں بڑی کمی کو قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کی سخت شرائط، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا