بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد تک کمی ہوئی ہے، خام تیل 120ڈالر فی بیرل سے زائد کی سطح سے کم ہو کر 112 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت روس یوکرین تنازعے کے دوران روس کے تیل پر لگائی گئی پابندی کے باعث بڑھ رہی تھی، تاہم متحدہ عرب امارات نے تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد خام تیل کی قیمت گر گئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 129ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی