لاہور: شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گندگی کے ڈھیر چھوڑ کر جارہے انھیں کون صاف کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے لاہور میں اسپیشل سنٹرل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سامنے آکر مقابلہ کرو، اوچھے ہتھکنڈے مت استعمال کرو، ہم تمہارے فسطائی ہتھکنڈوں کو نہ صرف جانتے ہیں بلکہ اس کا مقابلہ بھی کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی جیلوں میں جاچکے ہیں اور اب بھی تمہارے ہر اوچھے اقدام کا مل کر مقابلہ کریں گے اور اُسے ناکام بنائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان خارجہ پالیسی اور نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات دے کر ملک کو تقصان پہنچارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایاز صادق کیس، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو نوٹس جاری کردیا