پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی اذان سے متاثر ہوگئے۔
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے درمیان میں پہاڑوں سے آتی اذان کی آواز کو بہترین لمحہ قرار دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی شائقین بہت ہی پرجوش تھے اور وہ کھیل سے بھر پور لطف اُٹھا رہے تھے۔
The Pakistani crowd throughout very excited and noisy during first Test. They were looking very passionate. The best moment for all of us that we never hearing before such a delightful as call to prayer resounding in the mountains. Amazing lovable ❤????
#PAKvAUS #cricket— Josh Hazlewood (@JoshHazIewood38) March 8, 2022
جوش ہیزل ووڈ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میچ کے دوران سب سے بہترین لمحہ پہاڑوں کے درمیان سے گونجتی ہوئی اذان کی آواز تھی، جو ہم نے پہلے کبھی نہیں سنی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کا نیا قانون،بولرز اب گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں کریں گے